ریلوے سکھر ڈویژن میں 1.1کلومیٹر نیا ٹریک تعمیر کرنیکا فیصلہ

ریلوے سکھر ڈویژن میں 1.1کلومیٹر نیا ٹریک تعمیر کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)وفاقی سیکرٹری وزارت ریلوے محمد جاوید انور سے ائیروائس مارشل عامر مسعود کی سربراہی میں پاکستان ائیرفورس کے وفد نے گزشتہ روز وزارتِ ریلوے اسلام آباد(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ائیرفورس بیس سے ملحقہ ریلوے لائنوں کی تعمیراور اپ گریڈیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔پاکستان ائیرفورس پاکستان ریلوے کے درمیان پہلے ہی یہ اتفاقِ رائے ہوچکا ہے کہ تین ائیربیسز کے ساتھ ٹریک کی تعمیراور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ سکھر ڈویژن میں 1.1کلومیٹر نیا ٹریک تعمیر کیا جائے گا جبکہ پشاور و کراچی ڈویژن میں5.1کلومیٹر طویل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سکھر ڈویژن میں نئے ٹریک کی تعمیر کے لئے 57فیصد میٹریل پہنچا دیاگیا ہے اور یہ منصوبہ مارچ 2019تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ملاقات میں بتایاگیا کہ باقی دو ڈویژنوں میں 5.1کلو میٹر لمبے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ دسمبر 2018میں مکمل کر لیا جائے گا۔وفاقی سیکرٹری جاویدانور نے کہا کہ ان ٹریکس پر تعمیر ہونے والے پُلوں کی تعمیر اور ان کے ڈیزائن ترجیحات میں شامل ہیں جن کی فزیبلیٹی سٹڈی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ اس ملاقات میں سیکریٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی،ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ، ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ممبر فنانس فیصل اسماعیلی بھی شامل تھے