میپکو: ایچ ٹی فیڈرز کے 38منصوبے مکمل ‘ 63کروڑروپے لاگت آئی

میپکو: ایچ ٹی فیڈرز کے 38منصوبے مکمل ‘ 63کروڑروپے لاگت آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور لائن لاسز میں کمی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کرنے کے لئے مالی سال 2017-18میں ہائی ٹینشن (ایچ ٹی )فیڈرز کے38منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طورپر63 کروڑ36 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ان فیڈرز پر کونسٹرینٹس تھیں جس کی وجہ سے صارفین کو کم وولٹیج کی شکایات کا سامناکرناپڑرہاتھا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام 11KVابدالی روڈ اور ایکسپریس فیڈرز کی اپ گریڈیشن پر ایک کروڑ 86 لاکھ 71ہزارروپے، 11KV رضاہال فیڈر کی بائفرکیشن ، اپ گریڈیشن اور ایریاپلاننگ کے منصوبے پر ایک کروڑ 32لاکھ50ہزارروپے ،11KVنقشبند فیڈر پر ایک کروڑ4لاکھ روپے، 11KVسمیجہ آباد فیڈر پر 80لاکھ 41 ہزار روپے، 11KVوہاڑی روڈفیڈر پر 3 کروڑ 7 لاکھ 42 ہزارروپے، 11KVاولڈ منظور آباد، نیوحافظ جمال فیڈرزکو دوحصوں میں تقسیم کرکے نیا 11KV نیو منظورآبادفیڈر بنانے پر 34لاکھ11ہزارروپے، 11KVنیوملتان فیڈر پر ایک کروڑ 59 لاکھ 29 ہزارروپے، 11KVگرے والا، عثمان آباد اور پیر خورشید کالونی کی اپ گریڈیشن اور ایریاپلاننگ کے منصوبے پر 2 کروڑ13لاکھ18ہزارروپے لاگت آئی ۔وہاڑی سرکل کے زیر انتظام 11KVغلام حسین فیڈرپر 4کروڑ46لاکھ 50ہزار روپے،11KVحسن شاہ فیڈر پر 8لاکھ14ہزارروپے اور11KVٹھینگی اینڈچک24/WBفیڈرز پر 2کروڑ76لاکھ27ہزارروپے خرچ کئے گئے ۔ساہیوال سرکل کے زیر انتظام11KVملکہ ہانس فیڈرکی کونسٹرینٹس ختم کرنے پر3کروڑ78 لاکھ38ہزارروپے اور11KVکوڑے شاہ سے 11KVرتی ٹبی فیڈرز پر2 لاکھ 55ہزار روپے، بہاولپور سرکل کے 11KV سٹی اینڈ عباسیہ فیڈرز پر 2 کروڑ4 لاکھ74 ہزار روپے اور11KVڈیرہ نواب فیڈر پر ایک کروڑ82لاکھ روپے، خانیوال سرکل کے 11KV چک 81/15-Lفیڈر پر 3 کروڑ 12لاکھ11ہزارروپے ،11KVچک102/15-Lفیڈر پر 3کروڑ75لاکھ24ہزارروپے، 11KVسٹی فیڈر خانیوال کی اپ گریڈیشن پر 2 کروڑ 43 لاکھ 63 ہزار روپے، رحیم یار خان سرکل کے 11KVشیخ واہن فیڈر پر 4کروڑ98لاکھ89ہزارروپے، 11KVاولڈ منٹھار فیڈر پر ایک کروڑ36 لاکھ 42 ہزار روپے ،11KVنیواقبال آبادفیڈر پر 4کروڑ98لاکھ89ہزارروپے، 11KVبھونگ فیڈر پر 2کروڑ90لاکھ38ہزارروپے اور 11KVانڈسٹریل ۔Iرحیم یار خان فیڈر کی اپ گریڈیشن پر94لاکھ76ہزارروپے لاگت آئی۔ بہاولنگر سرکل کے 11KVچُناوالا فیڈر کا لوڈ 66KVسے 132KVچُناوالا گرڈاسٹیشن پر منتقل کرنے کے منصوبے پر ایک کروڑ 36 لاکھ 42 ہزار روپے ،11KV نظام پورہ اینڈ سٹیIIبہاولنگر فیڈرز کے منصوبے پر 2کروڑ37لاکھ23ہزارروپے، 11KVمنصورہ فیڈر پر 86لاکھ 37 ہزار روپے، ڈیرہ غازی خان سرکل کے زیر انتظام 11KVہرنڈفیڈر کی بائفرکیشن ، اپ گریڈیشن پر3کروڑ42لاکھ86ہزارروپے، 66KVسے132KVشاہ صدردین گرڈ اسٹیشن تک 11KVپولز کی شفٹنگ پر 21لاکھ54ہزارروپے، 11KVتونسہ فیڈر ڈی جی خان پر 46لاکھ55ہزارروپے،مظفرگڑھ سرکل کے زیر انتظام 11KV پاور ہاؤس۔ Iاور سٹی۔IIفیڈرز کی کونسٹرینٹس ختم کرنے کے منصوبے پر 3کروڑ10لاکھ91ہزارروپے اور 11KVسٹی۔Iچوک اعظم فیڈر کی اپ گریڈیشن پر ایک کروڑ 24 لاکھ 13 ہزار روپے سے خطیر رقم خرچ کی گئی۔