نگران وفاقی وزیر روشن خورشید کو وزارت امورکشمیر کے بارے میں بریفنگ

نگران وفاقی وزیر روشن خورشید کو وزارت امورکشمیر کے بارے میں بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)نگران وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسزروشن خورشید بروچا نے وزارت اُمور کشمیر وگلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا،انہیں وزارت اُمور (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کشمیر و گلگت بلتستان ، جموں وکشمیر کونسل اورگلگت بلتستان کونسل سے متعلق بریفنگ دی گئی، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اُمور کشمیر ،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل، جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل نے وزارت اور دونوں کونسلزکے فنگشنز سے متعلق آگاہ کیا،بریفنگ میں وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر ،جوائنٹ سیکرٹریز کے علاوہ وزارت اور دونوں کونسلزکے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ نگران سیٹ اپ کے مینڈیٹ کے مطابق اس عرصے میں وزارت اور کونسلزز کے تفویض کر دہ کردار میں بہتری لانے کی کوشش کریں گی ،جس کیلئے وزارت اور کونسلزز کے ملازمین کو ایک ٹیم کی مانند کام کرنا ہوگا، اس سے قبل وزارت انسانی حقوق اور وزارت سیفران میں بھی وفاقی وزیر کو متعلقہ وزاتوں سے متعلق بریفینگ دی گئی۔