روز لیمننٹ کمپنی کا ریفنڈ کیس نظرثانی کیلئے دوبارہ سلیکٹ
ملتان (نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او ) ان لینڈ ریونیو ملتان نے روزلیمننٹ کمپنی کا ریفنڈ کیس نظر ثانی کے لیے دوبارہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
سلیکٹ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق روز لیمننٹ کمپنی کمرشل امپورٹر ہیں جو لوہے کی شیٹس امپورٹ کرتے ہیں جبکہ چند دنوں پیشتر آر ٹی او اور عملہ کی ملی بھگت سے مینو فیکچرنگ کی آڑ میں 63لاکھ روپے کی خطیر رقم ریفنڈ کی مد میں وصول کرچکے ہیںٰ تاہم آر ٹی او کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سلیکشن 122/5کے تحت مذکورہ کمپنی کا ریفنڈ کیس دوبارہ سلیکٹ کرلیا گیا ہے دریں اثنا جمیل برادرز کمپنی بھی مینوفیکچرنگ کے نام پر 6کرڑ روپے ریفنڈ لے چکی ہے جمیل برادر کمپنی بھی سٹیل شیٹس امپورٹ کرتی ہے جبکہ مینو فیکچرز کی آڑ میں کروڑوں روپے ریفنڈز وصول کرچکی ہے۔
ریفنڈ کیس