شریف برادران نے پانچ‘ دس روپے نہیں‘اربوں کی کرپشن کی‘ ذوالفقار کھوسہ

شریف برادران نے پانچ‘ دس روپے نہیں‘اربوں کی کرپشن کی‘ ذوالفقار کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تونسہ شریف‘ ڈیرہ غازی خان(تحصیل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر)بزرگ سیاستدان تحریک انصاف کے راہنما سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا نواز شریف انڈیا اور مودی کو خوش کرنے کے لیئے بیان دیتے ہیں ۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث ہے تین مرتبہ وزیر اعظم کے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

عہدے پر رہنے والے شخص کو ایسے بیان نہیں دینے چاہئیں‘ کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران جلسوں میں کہتے پھرتے ہیں کہ ہم نے5 ،10 روپے اور ایک ڈھیلے کی کرپشن نہیں کی یہ سچ کہتے ہیں کیونکہ انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور آپ کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے جب جے آئی ٹی ان کی تابعدار تو اس وقت ٹھیک تھی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو جب یہ اقتدار میں تھا تو اس وقت یہ نعرہ کیوں نہیں لگایا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا ریحام خان کی کتاب بارے انکا کہنا تھا جب اپنا دامن صاف ہوتا ہے تو وہ دوسروں پر تنقید نہیں کرتے جن کا دامن غدار ہوتا ہے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے منشور کو مدنظر رکھ کر کیا اس سے پہلے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے تونسہ ڈیرہ غازیخان کا حلقہ این اے 190 کے کاغذات ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے انکے ہمراہ سردار سیف الدین خان کھوسہ سابق ایم این اے ،سابق صوبائی و پارلیمانی سیکرٹری سابق ایم پی اے خواجہ محمد داود سلیمانی تھے جبکہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے پوتے سردار محی الدین خان کھوسہ نے پی پی 287 کے لیے کاغذات جمع کرائے۔ ذوالفقار خان نے کہا ضلع بھر میں تحریک انصاف کلین سوئیپ کرے گی شہباز شریف کس منہ سے ڈیرہ غازیخان سے الیکشن لڑیں گے کیونکہ انہوں نے جنوبی پنجاب میں کوئی کام نہیں کرایا انہوں نے کہا میں نے اپنے دور میں ڈیرہ غازیخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے آج پورا ضلع کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔