معذور افراد دل میں بستے ہیں‘ خوشیاں تقسیم کرتے رہیں گے‘ شیخ احسن رشید

معذور افراد دل میں بستے ہیں‘ خوشیاں تقسیم کرتے رہیں گے‘ شیخ احسن رشید

ملتان( سٹی رپورٹر)پنجاب فاونڈیشن فار سپیشل پرسنز ڈی جی خان کے صدر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ حفیظ گھی اینڈجنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے ذہنی معذوری ختم کردی ہے ، یہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے نابیناوں اور معذوروں سے بے پناہ محبت کی ، شیخ احسن رشید نے وہیل چیئر دے کر خوشیاں دوبالاکردی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز میں شیخ احسن رشید کی طرف سے 21 معذور حضرات وخواتین میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر شیخ احسن رشید نے کہا کہ معذور افراد ہمارے دل میں بستے ہیں ، ہم ان میں خوشیاں تقسیم کرتے رہینگے ، اور انکی دعائیں سمیٹتے رہینگے اور ہم معذوروں کے شانہ بشانہ رہینگے ، شمع کی مقبولیت کی وجہ معذوروں کی دعائیں ہیں ،اس موقع پر وہیل چیئرز حاصل کرنے والوں نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ عمران سعید ، شیخ ارشد ، مطلوب قریشی ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وسیب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات کا فقدان ہے، صوبہ بننے پر وسیب کے کاریگروں ، ہنر مندوں اور آرٹسٹوں کی عظمت رفتہ بحال ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاک اٹالین بزنس ایسوسی ایشن کے صدر اور شمع بناسپتی گھی کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین پروفیسر شوکت مغل اورصدر ظہور دھریجہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ ضمیر ہاشمی نے شیخ احسن رشید کو ان کا پورٹریٹ پیش کیا ۔ شیخ احسن رشید نے کہا کہ ہم نے عکس ملتان کے نام سے پہلے بھی ضمیر ہاشمی کی کتاب شائع کی ہے آئندہ بھی ان کے فن کی قدر دانی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولتوں کا فقدان ہے ، صوبہ بننا بہت ضروری ہو چکا ہے کہ اپنی تمام تر زرعی زرخیزی کے باوجود یہ خطہ غربت کی اتھاہ گہرائی میں چلا گیا ہے ۔ شیخ احسن رشید نے کہا کہ جب تک الگ صوبہ نہیں بن جاتا تب تک مسئلے حل نہیں ہوں گے ۔ پروفیسر شوکت مغل نے کہا کہ وسیب کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے فروغ کیلئے شیخ احسن رشید کی خدمات قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز اور ملتان کی ڈاکومینٹری کی تیاری میں شمع بناسپتی کا تعاون قابل قدر ہے، دوسرے صنعتی اداروں کو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

احسن رشید

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...