ناقص صفائی پر ملتان کے 2ریستورانوں کو جرمانہ ‘ متعدد فوڈ پوائنٹس سیل

ناقص صفائی پر ملتان کے 2ریستورانوں کو جرمانہ ‘ متعدد فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان‘ ڈیرہ غازی خان ( سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان کے 2ریستورانوں کو جرمانہ کر دیا‘ متعدد فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظاما ت سمیت حفظان صحت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپوں کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

دوران گلگشت کالونی میں معروف فوڈ پوائنٹ غوری تکہ شاپ کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاجبکہ ٹیسٹی چٹ پٹا ہوٹل کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ خانیوال میں مختلف چھاپوں کے دوران 1600ساشے گٹکے ‘400کلو گرام مضر صحت جوس تلف کر دیا اور مختلف فو ڈ پوائنٹس کو سیل کرکے 75ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان میں وقاص پروسیسنگ سنٹر اور بسم اللہ آئس فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ55ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ماہ صیام کے 22ویں روزے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نمک اور آئس فیکٹریز کے خلاف کریک ڈاون، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق وقاص سالٹ پروسیسنگ یونٹ اوربسم اللہ آئس فیکٹری صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پرسربمہر اورغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرمختلف فوڈ پوائنٹس کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ 112کلوگرام گلے سڑے پھل‘ سبزیاں،50کلوگرام غیرمعیاری مٹھائی اور12پیکٹ خراب پاپڑ تلف جبکہ10پیکٹ زائدالمیعاد مصالحہ جات،6ساشے مونو سوڈیم گلوٹامیٹ اور5کلوگرام مضر صحت کیچپ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی نے کہا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کو معیار میں بہتری نہ لانے پرسیل اورجرمانے کیے گئے عوام کو معیاری خوراک مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو معیاری سحروافطار فراہم کرنے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں جبکہ ٹیموں کی طرف سے مزید کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر