سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی (آئی این پی ) عوامی تحریک کے بانی اور سینئرسیاستدان رسول بخش (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پلیجو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر اٹھاسی سال تھی۔ترجمان عوامی تحریک کے مطابق رسول بخش پلیجو طویل عرصے سے علیل تھے، انہیں سانس، دل اور سینے میں تکلیف کی شکایت تھی،انتقال کے وقت وہ کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔رسول بخش پلیجو کا جسد خاکی ڈیفنس سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق رسول بخش پلیجو کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے جنگ شاہی لے جایا جائے گا، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق رسول بخش پلیجو طویل عرصے سے علیل تھے،، ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر