7پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری‘ وارنٹ

7پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری‘ وارنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 7 پولیس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام محمد سجاد تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر فدا حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم، ہیڈ کانسٹیبل نیک محمد ، محمد زمان خان کو 31 جون ، جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد عاشق میں پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ ، ہیڈ کانسٹیبلوں شاہد حسین، انور سعید ، کو 26 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔