نشتر ہسپتال: ادویہ سمیت ضروری اشیاء فراہمی کے بلوں پر کمیشن وصولی

نشتر ہسپتال: ادویہ سمیت ضروری اشیاء فراہمی کے بلوں پر کمیشن وصولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے اکاؤنٹس آ فیسر کی جانب سے ہسپتال کو مختلف ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا ء فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بلوں کی ادائیگیوں سے قبل کمیشن لینے کی شکایت سامنے آئی ہے۔اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال سابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کے و ی سی ظفر حسین تنویر نے مختلف شکایت موصول ہونے پر اکاونٹس آفیسرکے عہدے سے رضوان کو تبدیل کر دیا تھا۔جس کو ایک بار پھر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ڈائر یکٹر فنانس نے اپنے قریبی ہونے پر ہسپتال کے اکاونٹس افیسر تعینات کروا دیا ہے جو محمود اقبال، قاسم چوکیدار اور نائب قاصد کے ذریعے ہسپتال کو ادویات فراہم کرنیوالی کمپنیو ں سے بلز کی کلیرنس کی مد میں فی لاکھ پر پانچ پرسنٹ کمیشن وصول کررہا ہے۔ کمیشن نہ دینے کی صورت میں اس کمپنی کو قانونی الجھاؤ میں الجھا کر رکھ دیا جاتا ہے۔جس سے وہ پریشان ہوکر بلااخر کمیشن دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس چہیتے اکاؤنٹ افسر نے ہر کام کا ریٹ مقرر کیا ہوا ہے جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر احمد اعجاز مسعود کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ابھی مجھے ایسی کوئی شکایت نہیں ملی اور ویسے بھی رضوان کو عارضی طور پر اکاونٹس آفیسر لگایا گیا ہے۔اس کا متبادل کیلئے لاہور والوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہاں سے ریگولر اکاؤنٹس آفیسر کو تعینات کروایا جا رہا ہے۔