حیدرعباس رضوی کی اچانک کراچی آمد،چندگھنٹوں بعد کینیڈا واپسی

حیدرعباس رضوی کی اچانک کراچی آمد،چندگھنٹوں بعد کینیڈا واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی جمعرات کی صبح اچانک کینیڈا واپس چلے گئے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حیدر عباس کراچی اپنے اہل خانہ اور پارٹی قیادت سے ملنے آئے تھے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی گذشتہ روز(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اچانک کراچی پہنچے تھے اور جمعرت کی صبح ایم کیو ایم رہنما دوبارہ کینیڈا روانہ ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حیدر عباس رضوی کے اچانک کینیڈا روانگی پر کسی طرح کا موقف دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماں کی جانب سے بس اتنا بتایا گیا ہے کہ حیدرعباس رضوی قیادت اور فیملی سے ملنے آئے تھے، مل کر چلے گئے۔حیدر عباس رضوی دو سال سے زائد عرصے کے بعد رات گئے اچانک کراچی پہنچنے تھے جو صبح واپس کینیڈا روانہ ہوگئے۔ کراچی پہنچنے کے بعد حیدرعباس رضوی نے بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز میں خالد مقبول صدیقی سمیت دیگررہنماں سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کا استقبال رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری اور فرقان اطیب نے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کنونیئر اور ڈپٹی کنونیئرز سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم دھڑے بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔