زیرحراست دو پولیس ملازمین پیٹی بھائیوں کو چکمہ دے کر فرار

زیرحراست دو پولیس ملازمین پیٹی بھائیوں کو چکمہ دے کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) گلگشت کے علاقے میں بلڈر عالم شیر کے قتل کے معاملے میں زیرحراست دو پولیس ملازمین اپنے پیٹی بھائیوں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب۔(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق گلگشت کے علاقے میں اراضی پر قبضہ کے دوران قتل ہونے والے عالم شیر اور ملزمان سے سازباز ہونے پر ضلعی پولیس نے تھانہ گلگشت کے سب انسپکٹر حق نواز چھینہ اور ہیڈ کانسٹیل شوکت شاہ کو حراست میں لیکر سی آئی اے ممتاز آباد اور سی آئی اے کی پولیس سی پی او آفس پیش کرنے کی غرض سے ان کو لائی۔ پیش ہونے کے بعد سب انسپکٹر حق نواز اور ہیڈ کانسٹیبل شوکت شاہ اپنے ہی پیٹی بھائیوں کو چکمہ دیتے ہوئے ان کی حراست سے فرار ہوگئے۔ واضح رہے ان دونوں کو سی پی او ملتان نے گزشتہ روز اردل روم میں نوکری سے برخاست بھی کیا تھا۔ ان پر قبضہ مافیا سے ملی بھگت کا الزام ہے۔ سی پی او نے مذکورہ واقعہ پر فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے ان کی گرفتار کا حکم دیا ہے جو رات گئے تک پکڑے نہیں گئے۔