ڈکیتی ‘چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم

ڈکیتی ‘چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں لوٹے گئے جبکہ شہر میں ڈاکوؤں نے ایسی دہشت قائم کردی ہے کہ اب پولیس والے بھی خود کو غیر محفوظ سمجھ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

رہے ہیں، لٹنے والوں میں آر پی او کی سیکیورٹی کیلئے تعینات ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے نذر محمد کے باغ میں سے 2 لاکھ روپے مالیت کے آم چوری کر لئے۔تھانہ الپہ ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے جعفر سے موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے فیصل کی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے قیصر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ارشاد کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عاشق کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ندیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے رئیس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔پرانا بدھلہ روڈ انصار کالونی کے قریب آصف اور ربنواز سے دو ڈاکو 20 ہزار چھین کر لے گئے۔فیصل پارک ممتازآباد میں فیض سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا، متاثرہ شہری سحری کی خرایداری کیلئے باہر نکلا تھا۔چاہ دینیوالا گلگشت کے علاقہ میں آر پی او آفس میں تعینات پولیس کانسٹیبل عامر سے 17 ہزار روپے چھینے گئے ہیں۔ یہ واردات 2 ڈاکوؤں نے کی جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کسی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔