ترین روڈ پر کراؤن فیلیئر‘ مرمتی عمل جلد مکمل کرنے کا حکم

ترین روڈ پر کراؤن فیلیئر‘ مرمتی عمل جلد مکمل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم کچہری چوک کے قریب ایل ایم کیو روڈ پر 18انچ کی بوسیدہ سیوریج لائن پر کراؤن فیلیئر کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن عارف عباس کو موقع پر طلب کرلیا جس پر انہوں نے ایم ڈی واسا کو بتایا کہ کراؤن فیلیئر کا واقعہ ترین روڈ سے کچہری چوک کی طرف جانے والی 18انچ کی سیوریج لائن پر پیش آیا ہے۔ مذکورہ سیوریج لائن 37سال پرانی ہے اور اپنی طبعی عمر پوری کرچکی ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر نے شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ کے پیش نظر کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر راتوں رات مکمل کرنے کا حکم دیا‘ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن نے ایم ڈی واسا کو کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مکمل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔علاوہ ازیں واسا تر جمان کے مطابق سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن پر خرابی کے باعث نکاسی آب کی شکایات بڑھنے پر ایمرجنسی نافذ ہے شعبہ ڈسپوزل اسٹیشن کے تمام افسران و سٹاف اس خرابی کو دور کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن آصف جاوید کی طرف سے خرابی کو دور کر نے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم کو پیش کی جارہی ہے اور اب تک پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن پر بدھ کے روز (2) پمپ آ پر یشنل تھے اور اب مزید (3) پمپ بھی درست کر کے چلا دئیے گئے ہیں جس سے پمپ ہاؤس جو کہ پانی سے بھر گیا تھا اس میں کافی بہتری آگئی ہے اور اس صورتحال کے بعد چو نگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن سے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن کی طرف سیوریج کے پانی کی پمپنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے اور بہت جلد ڈسپوزل اسٹیشن کی خراب صورتحال پر مکمل قابو پالیا جائیگا دریں اثنا واسا تر جمان نے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن کی خرابی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش سیوریج کے مسائل اور فراہمی آب کے سلسلے کی عارضی بندش پر ادارہ کی طرف سے شہریوں سے معذرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور موسم کی شدت کے باعث ادارے کو شہریوں کے مسائل کا احساس ہے ڈسپوزل اسٹیشن پر ایمرجنسی صورتحال کے باوجود جمعرات کے روز واٹر سپلائی کا سلسلہ بحال کیے رکھا جبکہ دوسری طرف منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چو نگی نمبر (9) اور سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشنوں کی حدود میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز سیوریج کو ریلیف کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔