انتخابات 2018، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیاسی گہماگہمی عروج پر
ملتان‘ خانیوال‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ وہاڑی‘ میلسی‘ لڈن‘ چوک میتلا‘ کوٹ(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
ادو‘ (خبر نگار خصوصی‘ نیوز رپورٹر‘ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی نجاب میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ انتخابات 2018ء کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیئے جبکہ نامزدگی وصولی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ تفصیل کے مطابق ملتان کے انتخابی حلقوں سے تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے3 حلقوں سیکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز قومی حلقوں سے سابق ممبران اسمبلی ملک محمدعامرڈوگر،ملک عبدالغفارڈوگرنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس طرح صوبائی حلقہ 211 سیمیاں محمد سلمان علی قریشی،حلقہ 212سے اسلم ڈوگر، مخدوم عباس اکبر ،عبدالباسط،حلقہ 213 سے بھائیوں ملک محمدعثمان ڈوگر،ملک محمدعدنان ڈوگر،حلقہ 215سے جاویداخترانصاری اوران کے بیٹے وقاص جاوید انصاری ،اشفاق احمد،حلقہ 217 سے سجاد حمید،میاں خالد منیر،کامران احسان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز چوتھے دن بھی جاری رہاہے۔ گزشتہ روزحلقہ 211 سے خالد جاوید وڑائچ،عامرخان بادوزئی، نواب زادہ محمد وسیم،محمد عدنان،حافظ اللہ دتہ بوسن،مبشر علی خان درانی،حلقہ 212 سے عباس وسیر،طاہر احمداصغر،بشیر احمد،ناظم،علی،مخدوم زادہ سیدمحمد علی شاہ ،محمد سلیم اختر ،سید محمد علی عباس ،سید محمد عامر عباس ،پیر زادہ اظہر مقبول بھٹہ ،ملک محمد راشد حلقہ 215 سے اعجاز حسین جنجوعہ،محمد عمران ، شیخ محمد رفیق حلقہ پی پی217 سے،حلقہ 218 سے اللہ رکھا،محمد حامداورملک الطاف نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔دریں اثناء قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے امیدوار گزشتہ روز بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرتے رہے قومی حلقہ151کے لئے ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمدخان ڈاہا، متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قاری سیف اللہ عابدہ، آزاد امیدوار ڈاکٹر وقار آفتاب ڈاہا نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اسی طرح صوبائی حلقہ206شہر خانیوال کی نشست پر آزاد امیدوار ڈاکٹر شفیق الرحمن کمبوہ، متحدہ مجلس عمل کے قاری شیف ا للہ عابد ،آزاد امیدوار ڈاکٹر وقار آفتاب ڈاہا نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔ ٹھٹھہ صادق آباد (سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جہانیاں کے قومی وصوبائی حلقوں سے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کاسلسلہ جاری،ملک غلام مرتضیٰ میتلا،پیر سہیل زمان شاہ کھگہ نے قومی ،چوہدری کرم دادواہلہ نے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے،دیگر امیدوار آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،تفصیل کے مطابق جہانیاں کے قومی حلقہ این اے 153اور صوبائی حلقہ پی پی 210پر الیکشن لڑنے کے خواہشمندامیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،پیر سہیل زمان شاہ کھگہ کی طرف سے حلقہ این اے 153جہانیاں سے قومی اسمبلی ،جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری کرم دادواہلہ کی طرف سے بھی حلقہ پی پی 210جہانیاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔جبکہ ان حلقوں سے مزید امیدوار آج کاغذات جمع کروائیں گے۔وہاڑی سے بیورورپورٹ+نا مہ نگارکے مطابق جنرل انتخابات 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری،انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ، متحدہ مجلس عمل اور متعدد آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے نواب اسحاق خاکوانی،چودھری اعجاز سلطان بندیشہ ، رانا محمد ساجدایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔ آزاد امیدوار راؤمحمد اقبال ٹھاکر، متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سید جاوید شاہ،تحریک لبیک پا کستان کی طرف سے پیر فضل رسول شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی طرف سے تاحال کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے ہیں اور میلسی سے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد اورنگزیب خان کھچی این اے 165، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف محمد جہانزیب خان کھچی ایم، پی، اے پی پی 236، نواب علی رضا خان خاکوانی ایم، پی، اے پی پی 235 اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ لڈنسے نامہ نگارکے مطابق حلقہ این ائے 163،پی پی 231,232میں امیدواروں کی طرف سے کا غذات نا مزدگی جمع کر وانے کا سلسلہ جاری تحریک انصاف کے رہنماء نواب اسحاق خان خاکو انی کی طرف سے اپ سیٹ 231میں بھی بطور امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ذرائع مسلم لیگ ن کی طرف سے امیدواروں کے نام فائنل سید ساجد مہدی سلیم شاہ،میاں عرفان دولتانہ اور بلال اکبر علی بھٹی کے نام فائنل تفصیل کے مطا بق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے الیکشن کا اعلان ہو تے ہی پورے ملک میں سیا سی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے حلقہ این ائے163،پی پی 231,232میں مسلم لیگ ن کے سید ساجد مہدی سلیم شاہ،میاں عرفان عقیل دولتا نہ اور بلال اکبر بھٹی کے نام فائنل ہو گئے ہیں پاکستان ہیومین پارٹی کی طرف سے پی پی 231کے لیے شہر یار سلدیرا ،232میاں ایاز حسین دولتا نہ کے نام فائنل ہو گئے ہیں جبکہ این ائے کے لیے کوئی بھی امیدوار تا حال سامنے نہ آسکا پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے گزشتہ روز ایک بہت ہی بڑا اپ سیٹ پیش ہو ا مر کزی رہنماء سا بق وزیر نواب اسحاق خان خاکوا نی این ائے 163کے علاوہ پی پی231سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ذرائع کے مطا بق تما م امیدواروں کی خا کوا نی ہاؤ س میں میٹنگ ہوئی جہاں تمام امیدواروں نے انکی حمائت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے جو بھی پارٹی فیصلہ کرے گی ہم تسلیم کریں گے جبکہ حلقہ پی پی232میں اعجاز سلطان بندیشہ کا نام فائنل ہو نے کا امکان ہے تحریک انصاف کے رہنما ء میاں افضل کریم بیٹو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ231کے لیے اپنی کمپین کا آغاز کئے ہوئے ہیں ۔ چو ک میتلاسے نامہ نگارکے مطابق منیس گروپ کے قائد سعید احمد خان منیس عاصم سعید احمد خان منیس آصف سعید احمد خان منیس سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ ڈیرہ منیس گروپ ٹبہ سلطان پور سے جمعہ صبح نوبجے کاغذات نامذدگی جمع کروانے کے لئے میلسی روانہ ہوں گے میلسی جاتے وقت راستہ میں منیس گروپ کے قائدین کا مختلف جگہوں پر استقبال ہو گا اور دھیرے دھیرے یہ قافلہ میلسی پہنچے گا اور کاغذات نامذدگی جمع کروائے گا انشاء اللہ منیس گروپ کے جلوس کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں گی زاہد اقبال خان منیس اور رزاق نواز خان پاندہ کی منیس گروپ کے قائدین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو تفصیل کے مطا بق زاہد اقبال خان منیس اور رزاق نواز خان پا ندہ نے منیس گروپ کے قائد سعید احمد خان منیس عاصم سعید احمد خان منیس آصف سعید احمد خان منیس سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منیس گروپ کے قائد ین سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ ڈیرہ منیس گروپ ٹبہ سلطان پور سے جمعہ صبح نو بجے میلسی کاغذات نامزدگی کے لئے روانہ ہوں گے منیس گروپ کے قائدین کا جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا اور دھیرے دھیرے یہ قافلہ میلسی پہنچے گا اور اپنے کاغذات نامذدگی جمع کروائے گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ منیس گروپ کے جلوس کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں گی کیوں کی منیس گروپ کسی تعارف کا محتاج نہیں منیس گروپ کا مشن علاقہ کی تعمیر و ترقی اور حلقہ کی عوام کی خدمت کرناہے اس موقع پر محمد ناصر خان کھچی چوہدری محمد اعظم مصباح اللہ خان ترین محمد ریاض میتلا محمد امجد را ناامان اللہ منیس مظلوب بھٹہ حافظ ماجد شبیر بٹ رانا ظفراللہ رانا الیاس راجپوت مجتبیٰ پاندہ پرویز ماہنی سعید جٹ طارق رشید کمبوہ یامین وینس پپو گجر یامین ڈوگر نذیر اوڈ و دیگر بھی موجود تھے ۔ کو ٹ ادو سے نا مہ نگارکے مطابق جنرل الیکشن 2018کے تیسرے روز کوٹ ادو تحصیل بھر سے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے لئے 106امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی وصول کئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181سے 23امیدواروں ،صوبا ئی اسمبلی حلقہ 268سے 20امیدواروں ،حلقہ 278سے 30امیدواروں اور صو با ئی حلقہ 279سے 31امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی وصول کئے ۔سابق پا ر لیمنٹیرین سلطا ن محمو د ہنجرا ،سا بق صوبا ئی وزیر ملک احمد یا ر ہنجرا ،سابق گو ر نر مصطفی کھر ،سابق سینیٹر خا لد ہ محسن ،اشرف خا ن رند ،احسان نو لا ٹیہ ،ضلعی وائس چیئر مین ملک قاسم ہنجرا ،محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ و دیگر نے کا غذات نا مز دگی وصول کئے تفصیل کے مطابق جنر ل الیکشن 2018کے لئے کو ٹ ادو تحصیل بھر سے تیسرے روز قومی و صوبا ئی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 106امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی وصول کئے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ 181کو ٹ ادو کے لئے امیدواروں سابق پارلیمنٹیرین ملک سلطا ن محمود ہنجرا ، سا بق گو ر نر پنجا ب ملک غلا م مصطفی کھر ،محمد ارشدصدیقی ایڈووکیٹ ، سابق سینیٹر خا لد ہ پروین محسن علی، ڈا کٹر شبیر علی قریشی،احسان الحق نو لا ٹیہ ،جمشید خا ں دستی اورضلعی وائس چیئر مین ملک قاسم ہنجرا سمیت23امیدواروں کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ صوبا ئی اسمبلی حلقہ 268سے ملک حا جی سلطان محمود ہنجرا ، ملک احمد یا ر ہنجرا ،ملک قاسم ہنجرا ،را نا اورنگزیب اشرف ،چو ہدری اسحاق،غلا مر تضی ،پیر جعفرمزمل،عبدالرزاق ،ملک اما ن اللہ اور عا مر فہیم سمیت 20امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی وصول کئے ،صوبا ئی اسمبلی حلقہ 278سے میا ں عا مر سلطا ن گو رایہ ، نیاز حسین خا ن ، خلیل احمد ا ن گورما نی ، ملک با سط کھر ،ملک رفیق کھر سابق تحصیل نا ظم،محمد اکمل خا ن ،محمد زکر یا کھر ، امجد نور محمد خا ن ، محمد ذیشان خا ن گورما نی سابق ایم پی اے ، ملک محمد اسما عیل کھر اور ملک بلا ل احمد کھر سمیت 30امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی وصول کئے صوبا ئی اسمبلی حلقہ 279سے سابق پارلیمنٹیرین ملک سلطا ن محمود ہنجرا ، صوبا ئی وزیر ملک احمد یا ر ہنجرا ،محمد ارشدصدیقی ایڈووکیٹ ، ضلعی وائس چیئر مین ملک قاسم ہنجرا ، چو ہدری عارف ند یم ایڈ منسٹریٹر،رؤف الر حمن چوہدری،لبنی اصغر،محمد یا ر محبو ب کھر،ذوالفقار قر یشی اور محمد رفیق خا ن سمیت 31امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی وصول کیئے ہیں جتوئی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جمشید دستی این اے 185، محمد عبداللہ فہدلنگڑیال اورمحمد فرقان شہزادنے پی پی 272میں ن کاغزات نامزدگی جمع کرادئے تفصیل کے مطابق07کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 کے لئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے ریٹننگ آفیسر آصف علی رانا کو اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 272کیلئے دو امیدواروں محمدعبداللہ فہدلنگڑیال اور محمد فرقان شہزاد بلہ نے اپنے کاغزات نامزدگی ریترننگ آفیسر محبوب الٰہی کے پاس جمع کرادئے یاد رہے کہ پی پی 275کیلئے کسی امیدوار نے کاگزات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔مخدو م زادہ باسط بخاری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184سے کاغزات نامزدگی جمع کرادئے تفصیل کے بمطابق سابق ایم این اے مخدومزادہ سید باسط احمد سلطاب بخاری نے ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغزات نامذدگی جمع کرادئے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے 5سال عوام کی خدمت انشااللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی اس موقع پر ساجد سٹھاری، محمد آسف عرف نومی سٹھاری،ملک محمد یوسف ارائیں،مجاہد خاں لغاری،رحمت اللہ کورائی سمیت سینکڑوں افراد بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق الیکشن 2018کاغذات نامزدگی حاصل کرنیکے چوتھے روز امیدواروں کا جوش وخروش رھاڈی جی خان تحصیل کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے گزشتہ روز تک مجموعی طور پر 221امیدواران نے کاغذات نامزدگی فارمز حاصل کیے اور دو امیدواروں این اے 191 کے مخدوم سید اعجاز نقوی اور پی پی 288 تحریک لبیک کے عرفان خان کھوسہ نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر شیخ فرقان ظفر اوراحمد سیعد کو جمع کرائے۔ گزشتہ روز متعلقہ رئٹرنگ آفیسرز سے امیدواروں این اے 191کے لیے مینا احسان جعفر لغاری، میاں طفیل احمد، عبدالرحمن، سردار سیف اللہ سدوزئی این اے 192 کے لیے شیخ اختر اقبال، سید منیر حسین،منور حسین اور مینا احسان جعفر لغاری نے کاغذات نامزدگی وصول کییپی پی 288کے لیے سردار محسن عطا کھوسہ،سید اکرم شاہ، محمد کاشف الرحمان، اشفاق حسین، نجیب عباس، منیر حسین، محمد حنیف، سجاد حسین، صدام حسین، محمد اکرم، آصیف سیعد، فرحت عباس، اور مینا احسان جعفر لغاری شاملپی پی 289کے لیے اسلم چانڈیہ،فوزیہ باری،ملک اقبال ثاقب،منور ثاقب،مرزا محمد تالپور،ملک افضل، سیف اللہ سدوزئی، یونس صادق، مشتاق خان،ساجد عزیز کھتران، شیخ سلیم، لیاقت علی،محمد ابراھیم اورعمران شاہ، پی پی 290 کیلیے خلیل احمد،محمد حنیف پتافی، اور مینا احسان جعفر لغاری پی پی 291 کے لییقاضی ذوالفقار حسین، سجاد حسین، معقصود حسین اور مینا احسان جعفر لغاری اور حلقہ پی۔پی 292کے لیے مینا احسان جعفر لغاری، حسین عباس، صفدر علی لنڈ محمد اقبال، علی محمد اور شاھینہ کریم نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں واضح رھے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق آج کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق روجھان میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی روجھان کی ایک قومی نشست اور صوبائی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروا دیئیقومی اسمبلی کی نشست این اے 195پر سردار ریاض محمود مزاری نے کاغذات جمع کرواے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 297 کیلیے مرکزی رہنما پی ٹی آئی میر دوست محمد مزاری نے کاغذات جمع کرا دیئیاس موقع پر انکے ہمراہ سردار دوست علی مزاری ،سابق اطہر مزاری سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھے پی ٹی آئی رہنما سردار میر دوست محمد مزاری سینکڑوں گاڑیوں کے ایک بڑے فاقلے کی صورت میں بنگلہ میری سے روانہ ہویسابق وفاقی وزیر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سردار۔میر دوست محمد مزاری نے روجھان عدالت کے سول جج اے آر او نوید حسین کو اپنے کاغذات جمع کرائے جبکہ این اے 195 کیلیے سابق ایم پی اے سردار ریاض محمود مزاری ریلی کی صورت میں راجن پور پہنچے جہاں انھوں نے ریٹرنگ آفیسر قمرالزماں بھٹی کے پاس کاغذات جمع کرا دیئے۔اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق وفاقی وزیر سردار میر دوست محمد مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی ضلع بھر میں کلین سوئپ کرے گی اور اقتدار میں آکر عوامی مسائل اور پسماندگی کے خاتمے کیلیے کردار ادا کرے گی راجن پور سے پی ٹی آئی کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔قافلہ راجن پور پہنچنیپر جنوبی پنجاب محاز کے شریک چیرمن سردار نصراللہ خان دریشک اور سابق ایم پی اے علی رضا خان دریشک نے والہانہ استقبال کیا کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔سونمیانی کچہ راضی سے سردار مراد خان مزاری قافلے کی صورت میں روجھان پہنچیشاہوالی گوٹھ مزاری میراں پور سے پارٹی کارکنان شامل عمرکوٹ سے سردار احمد حسن مزاری کارکنوں سمیت شامل ہوے۔ قافلے میں شامل پی ٹی آئی کارکن پارٹی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کرتے رہے۔ رحیم یارخان سے بیورونیوزکے مطابق الیکشن2018ء‘ امیدواران نے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کراناشروع کردئیے۔گذشتہ روزعام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ افسرکی عدالت سے راناراحیل احمدخان نے حلقہ پی پی262کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ پی پی261اورپی پی264کے لیے مولوی طارق چوہان اورعبدالرؤف مختارنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اسی طرح حلقہ این اے177اورپی پی261,262کے لیے مخدوم خسروبختیار‘ مخدوم ہاشم جواں بخت کے نمائندے احمدخان لنڈنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔