ٹویوٹا سٹی موٹرز کیخلاف کارروائی سرد خانے کی نذر

ٹویوٹا سٹی موٹرز کیخلاف کارروائی سرد خانے کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) ٹویوٹا سٹی موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروپرائیٹر وقار احمد کے خلاف بینک اکاؤنٹ چھپانے ٹیکس گوشواروں میں اصل آمدن اور بیرون ملک سے آنیوالی بھاری رقوم کو ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہ کرنے پر (آئی اینڈ آئی ) ان لینڈ ریونیو کی انکوائری رپورٹ میں کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایک سال چار ماہ گزرکے کے باوجود آر ٹی او حکام کی جانب سے انکوائری رپورٹ پر کارروائی سے گریز کے عمل نے حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
لگادیا ہے آئی اینڈ آئی رپورٹ کے مطابق ملک وقار احمد کے اکاؤنٹس میں بڑی بڑی رقوم جمع ہوئی ہیں جس کو ٹیکس گوشواروں میں چھپانے سمیت اس کے ذڑیعے بھی ظاہر نہیں کیے گئے جن بینکوں کے اکاؤنٹ چھپائے گئے ہیں ان میں میزان بینک اولڈ بہاولپور روڈ ملتان ، عسکری بینک ابدالی روڈ ، سٹینڈر چارٹر بینک ابدالی روڈ ، جے ایس بینک ، دبئی اسلامک بینک کینٹ، این آئی بی بینک وہاڑی روڈ، بینک الفلاح وہاڑی روڈ ، بینک اسلامک نصرت روڈ ملتان شامل ہیں ان گمنام اکاؤنٹس میں 2011سے 2014کے دوران 10کروڑ 7لاکھ 45ہزار 187 روپے جمع کروائے گئے ہیں جن کا گوشواروں میں کہیں ذکر نہیں کیا گیا اسی طرح 2012ء میں بیرون ملک سے آنیوالی بھاری رقم 5کروڑ 13لاکھ 89ہزار 103روپے کو بھی گوشواروں میں چھپانے سمیت ذرائع نہیں کیے گئے اور نہ ہی بزنس بارے بتایا گیا ہے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک وقار احمد نے 2014میں ویلتھ سٹیٹمنٹ بھی جمع نہیں کروائی اور اس دوران اس کے اثاثہ جات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وقار احمد ملک نے تمام ڈویلپر کنسٹرکشن کمپنی میں کروڑوں روپے کی انواسٹمنٹ کی لیکن اس بھاری رقم کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے نہ صرف چھپایا گیا ہے بلکہ ٹیکس ریٹرن میں بھی ظاہر نہیں کیا گیا جو کہ ٹیک ڈیپارٹمنٹ سے قابل دست اندازی کے زمرے میں آئی ہے آئی اینڈ آئی کی انکوائری رپورٹ میں ملک وقار احمد کے خلاف ایف بی آر کے انکم ٹیکس آرڈ یننس2001کے سلیکشن 122/3کے تحت کارروائی کی سفارش کی ہے آئی اینڈ آئی کی جانب سے مذکورہ رپورٹ 4جنوری 2017کو جاری کی گئی ہے جبکہ آر ٹی او حکام نے تاحال اسے سرد خانے میں ڈال رکھا ہے ۔