بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، ٹرپنگ سے عوام کا جینا محال

بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، ٹرپنگ سے عوام کا جینا محال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ خانیوال‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ بنگلہ منٹھار (سٹاف رپورٹر‘ بیورو نیوز‘ نمائندہ پاکستان) ملتان سمیتء جنوبی پنجاب بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی وجہ سے بھی روزہ دار اذیت میں مبتلا ہیں۔ گرمی لگنے سے خانیوال میں ایک شخص دم توڑ گیا‘ دوسری جانب ہر 5منٹ بعد بجلی کی ٹرپنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی فراہمی کا پورا سسٹم اوورلوڈ ہوگیا۔گرڈ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سٹیشن،ٹرانسمیشن لائنز، پاور ٹرانسفارمر،ڈسٹری بیوشن ٹرانفارمرز اوورلوڈ ہونے سے بجلی کی فراہمی بار بار تعطل کا شکار ہونے لگی۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے ہو گیا ۔صارفین بالخصوص روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی ماہرین کے مئی، جون 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیتمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ سسٹم اوورلوڈ ہونے کا ساراملبہ دیہی صارفین اور چھوٹے شہروں کے بجلی صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں صنعتوں اور ٹیوب ویل صارفین کو12گھنٹے تک بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ میپکو کے مطابق صارفین کو سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کی کوششوں میں اب تک کامیاب ہے۔ تراویح اورسحری کے درمیان لوڈشیڈنگ مکمل طور پر بند ہے۔ملتان شہر میں6بجے شام سے6بجے صبح تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی شدید ٹرپنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ بیشتر علاقوں میں ہر 5منٹ کے بعد ٹرپنگ کے باعث نظا م زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سیکڑوں صارفین کے واٹر پمپ‘ فریج اوردیگر الیکٹرانک اشیا جل گئیں ۔ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ سارا دن اور رات بھر جاری رہا ۔میپکو نواں شہر سب ڈویژن کے علاقے میں بھی شدید ٹرپنگ اور بجلی کی طویل بندش سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔صارفین نے صورتحال پر شدید احتجاج کیاہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیاہے۔خانیوال سے بیورونیوزکے مطابق لاہورموڑ پر نامعلوم شخص شدید گرمی کے باعث دم توڑ گیا‘تفصیل کے مطابق خانیوال لاہورموڑ چوک پر ایک نامعلوم شخص دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ذرائع کے مطابق یہ شخص اپنے کسی رشتہ دار کو لینے کیلئے ملتان سے آیا تھا ہوٹل پر آکر کہا کہ مجھے پانی پلادو گرمی کی وجہ سے مجھے چکر آرہے ہیں ہوٹل کا ملازم پانی لینے گیا تو واپسی پر دیکھا کہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا جس کی اطلاع ریسکیو1122کو دی گئی ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگیا تھا لاش کو ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کردی تھانہ کہنہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش قبضہ میں لے کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی کی شدت میں مزید اضافہ،درجہ حرارت مزید پڑھ گیا،ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں واپڈا حکام کا پارہ بھی ہائی،بجلی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ،گھنٹوں بجلی بند،شہریوں،روزہ داروں،مساجد میں بیٹھے متعکفین کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیل کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ٹھٹھہ صادق آبا دنواح میں بھی درجہ حرارت مزیدبڑھ گیا ہے،جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،گرمی بڑھتے ہی واپڈاسیکنڈ جہانیاں حکام کا پار ہ بھی ہائی ہوگیا ہے،جس کے پیش نظر علی شیر واہن،خان پور ،حاجن شیر،صادق شاہ ،فیڈرز سے منسلک ٹھٹھہ صادق آبا دنواح کے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث شہری بلبلا اٹھے ہیں،مساجد گھر وں میں پانی نایاب ہوگیا،جبکہ روزہ دارشہروں مساجد میں بیٹھے متعکفین کو بجلی لوڈشیڈنگ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلہ منٹھارسے نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان المبارک کا آخری ہفتہ جاری ہے اس میں سینکڑوں لوگوں اعتکاف کی نیت سے مسجدوں میں بیٹھے ہوئے ہیں،گرمی کی شدید میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہونے سے اعتکاف کرنے والوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ہے، منٹھار میں بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا دن کے وقت ولٹج انتہائی کم ہو جاتے ہیں ،حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں، بجلی کے نہ ہونے سے گھروں اور مسجدوں میں پانی کی شدیدکمی کا سامنا ہے جس سے روزہ دار مشکلات کا شکار ، منٹھار میں کئی دنوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے،کئی کئی گھنٹے بجلی نہ ہونے کے باعث کاروباری نظام دھرم بھر م ہو گیا ہے، عید جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے درزیوں اور ان سے منسلک دوسرے کام والوں کی پریشانی بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔