واسا ڈسپوزل اسٹیشن کی 40فیصد مشینری ناکارہ، کراؤن فیلیئر کے واقعات میں اضافہ

واسا ڈسپوزل اسٹیشن کی 40فیصد مشینری ناکارہ، کراؤن فیلیئر کے واقعات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) واسا کے مین ڈسپوزل اسٹیشنوں کی 40فیصد مشینری ناکارہ ،سیوریج لائنوں کے اوور فلو کے باعث کراؤن فیلئر کے واقعات میں شدت آگئی ۔ شہریوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی۔ تفصیل کے مطابق سابقہ ادوارمیں ڈسپوزل اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے دوران " جنک یارڈ"سے خریدی گئی پرانی مشینری کی تنصیب سے شہر کے اہم ڈسپوزل اسٹیشنوں جن میں چونگی نمبر 9اور سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن شامل ہیں میں لگی تقریباً40(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

فیصد مشینری ناکارہ ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں واسا کے مذکورہ ڈسپوزل اسٹیشن اپنی استعداد کے مطابق کام نہیں کررہے مذکورہ صورتحال کے پیش نظر واساکی سیوریج لائنیں اوور فلو ہونے کے باعث شہر میں سیوریج لائنوں کے کراؤن فیلئر کے واقعات میں شدت آگئی ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے تین اہم مقامات جن میں سورج میانی روڈ پر 72انچ ،چوک کچہری کے نزدیک 18انچ اور طارق آباد کے علاقے میں 12انچ قطر کی سیوریج لائنوں کے کراؤن فیلئر کے باعث ان علاقوں میں سٹرکوں پرپڑنے والے شگاف کے باعث آمدورفت معطل ہوکررہ گئی ۔دوسری جانب واسا انتظامیہ نے کراؤن فیلئر کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کا انوکھا حل نکالتے ہوئے ادھے سے زیادہ شہر کی واٹر سپلائی معطل کردی ہے تاکہ سیوریج لائنوں پرپانی کے دباؤ میں کمی لائی جاسکے ۔گرمی کے موسم میں شہر کے اہم علاقوں میں واٹر سپلائی کی بندش سے شہریوں میں غم وغصہ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے واسا دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی ۔