سپریم کورٹ کا قومی احتساب بیورو کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس نے نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پاور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکرٹری توانائی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ابھی تک کیوں نہیں بنا؟ پراجیکٹ کی فائل وزارت قانون میں کتناعرصہ رہی؟ پراجیکٹ میں جو فراڈ ہوا وہ دیکھنا چاہتا ہوں۔سیکرٹری توانائی نے عدالت کو بتایا کہ 525 میگاواٹ کیلئے 2005 میں نندی پور پاور پراجیکٹ بنا، 22 بلین کا منصوبہ 58 بلین تک جا پہنچا۔عدالت نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق جعفری رپورٹ موجود ہے، پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے کو دیکھیں گے۔سپریم کورٹ نے جسٹس جعفری رپورٹ کی روشنی میں نیب کو نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ/نندی پور منصوبہ