ننکانہ صاحب کے دو قومی، چار صوبائی حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے

ننکانہ صاحب کے دو قومی، چار صوبائی حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ننکانہ صاحب کے دو قومی حلقوں این اے 177اور این اے 118سمیت ننکانہ صاحب کے چار صوبائی حلقہ پی پی 131، پی پی 132، پی پی 133 اور پی پی 134سے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ق)، ملی مسلم لیگ، تحریک لبیک سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔ ننکانہ صاحب کے قومی حلقہ این اے 117سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چودھری نعیم احمد، سابق نائب ضلع ناظم ننکانہ صاحب رائے مشتاق احمد کھرل، چیئرمین یونین کونسل رائے جہانگیر خاں بھٹی، کونسلرز حاجی عبدالغنی اعوان، افتخار حسین، عثمان شفیق چوہدری، چودھری محمد ارشد، چودھری محمد شفیق، پیر طارق علی شاہ ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں ووٹروں اور سپورٹروں کی موجودگی میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر کے آفس کے باہر کارکنان نے بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کا شاندار طریقے سے استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کا دن انشاء اللہ تعالیٰ تحریک انصاف کی فتح کا دن ہوگا ، میں الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا ۔ ننکانہ صاحب کے قومی حلقہ این اے 117سے مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار سابق وفاقی وزیرامور کشمیر گلگت و بلتستان چودھری برجیس طاہر نے بھی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ اکاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقعہ پر رانا محمد ارشد سابق ایم پی اے، مسلم لیگی رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی، چودھری محمد انور زاہد ایڈووکیٹ، علی عمران اعوان، رائے محمد قذافی ودیگر موجود تھے چودھری محمد برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو میاں محمد نواز شریف کا دن ہوگا ووٹ کی حکمرانی ہوگی۔ننکانہ صاحب کے حلقہ پی پی 133سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق تحصیل ناظم ننکانہ صاحب شہزاد خالد خاں المعروف مون خاں نے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے علاوہ رانا ایوب خاں ایڈووکیٹ، رائے خادم حسین، رائے ریاض احمد، رانا کاشف، رانا سرور، رائے عابد، رائے قاسم مشتاق، علی عدنان پڈھیار، ملک اعظم اعوان، رانا عدنان، رانا وسیم، شفیق اعوان، افتخار احمد،محمد خالد، چودھری فیصل ودیگر موجود تھے شہزاد احمد خاں نے کہا کہ حلقہ کے عوام ہی میری اصل طاقت ہیں 25جولائی کو میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگا اور حلقہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام میری اولین ترجیحات میں شامل ہونگے۔ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 117سے ملی مسلم لیگ کے حمایت امیدوار ڈاکٹر ہارون اشفاق چودھری نے بھی درجنوں ساتھیوں کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
ننکانہ