جنرل باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا ٹیلیفونک رابطہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاک امریکا تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت اور جنوبی ایشیا میں بلاتفریق تمام دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
ٹیلفونک رابطہ