رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو کراچی میں طلب

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو کراچی میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔