کمرہ عدالت میں نواز شریف کی سیاسی گفتگو،جج محمد بشیر برہم

کمرہ عدالت میں نواز شریف کی سیاسی گفتگو،جج محمد بشیر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران حسب روایت نواز شریف بھی موجود تھے اور وہ اپنے وکلاء سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے لیگی وکلاء سے استفسار کیا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے،آج ریاست کے باقی 3 ستون کہاں ہیں۔نواز شریف کی مسلسل گفتگو پر فاضل جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف کوجھاڑ پلادی۔محمد بشیرنے کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔
برہم