شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ، سماعت ملتوی

شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ، سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل رفیق کلوڑ ایڈووکیٹ کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔درخواست میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے شازیہ مری پر جعلی ڈگری پیش کرنے کا الزام ہے،درخواست گزار کے مطابق رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی،شازیہ مری کے حلقے سے عطا محمد چانہیو نے درخواست دائر کر رکھی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...