ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی واپس کینیڈا روانہ

ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی واپس کینیڈا روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی جمعرات کی صبح اچانک کینیڈا واپس چلے گئے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حیدر عباس کراچی اپنے اہل خانہ اور پارٹی قیادت سے ملنے آئے تھے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی گذشتہ روز اچانک کراچی پہنچے تھے اور جمعرت کی صبح ایم کیو ایم رہنما دوبارہ کینیڈا روانہ ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حیدر عباس رضوی کے اچانک کینیڈا روانگی پر کسی طرح کا موقف دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماں کی جانب سے بس اتنا بتایا گیا ہے کہ حیدرعباس رضوی قیادت اور فیملی سے ملنے آئے تھے، مل کر چلے گئے۔حیدر عباس رضوی دو سال سے زائد عرصے کے بعد رات گئے اچانک کراچی پہنچنے تھے جو صبح واپس کینیڈا روانہ ہوگئے۔ کراچی پہنچنے کے بعد حیدرعباس رضوی نے بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز میں خالد مقبول صدیقی سمیت دیگررہنماں سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کا استقبال رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری اور فرقان اطیب نے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کنونیئر اور ڈپٹی کنونیئرز سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم دھڑے بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنما نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی۔واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...