نگراں وزیراعلی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

نگراں وزیراعلی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں چین کے کراچی میں متعین قونصل جنرل وانگ یو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف باہمی امور دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات ، سی پیک اور کول پاور پلانٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔