عید الفطرکی چھٹیاں 14 سے 18جون تک ہوں گی وزارت داخلہ سمری تیار

عید الفطرکی چھٹیاں 14 سے 18جون تک ہوں گی وزارت داخلہ سمری تیار

اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں کی سمری تیار کی ہے اور اس حوالے سے آج چھٹیوں کی منظوری ملنے کا امکان ہے رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔

عید

مزید : کراچی صفحہ اول