کورنگی میں شہید ہو نے والے رینجرز حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ اد ا

کورنگی میں شہید ہو نے والے رینجرز حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ اد ا

کراچی(کرائم رپورٹر)کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہو نے پاکستان رینجرزسندھ کے حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ جمعرات کو سیکٹر ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز میں اد ا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید ، آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر ، رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی اور شہید حوالدار محمد الیاس کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے خوشاب روانہ کر دی گئی ۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرز سندھ نے سی ایم ایچ ملیر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے 6 جون 2018 کو کورنگی آپریشن میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے کو سراہا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول