قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہے :شیرپاؤ
چارسدہ(بیورو رپورٹ )قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہے فاٹا کا پختون خوا میں انضمام کا مطالبہ پالیسی کا حصہ تھا ، فاٹا کے انضمام سے اپنی مقصد میں کامیاب ہو گئی اور فاٹا کے پختونوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ ایف سی آر کے خاتمے سے فاٹا کے عوام بنیادی حقوق ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر پاؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق علاقہ بہرام ڈھیری سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسل ممبران افضل خان اور جہانزیب خان کا اپنے خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر شیر پاؤ اور ضلعی جنرل سیکرٹری عارف پراچہ سمیت پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی کے سیاست کا محور پختون قوم کی عزت و تحفظ اور انکے حقوق کے حصول و ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ایم ایم اے اور اے این پی نے اپنے حکومتوں کے ادوار میں چارسدہ کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔ تحریک انصاف نے عوام سے تبدیلی کے نام پ ووٹ لیا لیکن پانچ سال حکومت میں کوئی مثبت تبدیلی نہ لا سکے ، عوام آئندہ انتخابات میں ان کا احتساب کرکے انہیں ووٹ کے ذریعے مسترد کرینگے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال تک صوبے کے وسائل کوتخت پنجاب کو فتح کرنے کے لئے استعمال کیئے جوکہ خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں سے عالمی طاقتیں اس خطے کے امن کوخراب کرنے پر تلی ہوئے ہیں اوریہاں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں پختون عوام ایندھن بن رہے یں ۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں ایم ایم اے نے عوام سے اسلام کے نام پر ووٹ حاصل کرکے صوبے کے ترقی اور اسلامی نظام قائم کرنے میں ناکام رہے 2008میں اے این پی نے امن کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر کرپشن اور ایزی لوڈ کلچر متعارف کروایا۔اور ٹھیکو ں میں کرپشن کا ریکارڈ قائم کیا اور صوبے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اس طرح 2013میں پی ٹی آئی کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کیا مگر پانچ سالہ دور حکومت میں صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی اور تخت پنجاب فتح کرنے کے لئے صوبے کے وسائل خرچ کئے جو کہ صوبے کے عوام کی حقوق پر ڈاکہ کے متراد ف ہے پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں پختون اقدار اور کلچر کو جو نقصان پہنچایا وہ کسی حکومت میں نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قوم کی حقوق کی حصول کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں بر سر اقتدار آکر پختون قوم کی محرومیوں کا ازالہ کریگی ۔