تیمر گرہ،25جولائی کے عام انتخابات کیلئے سیاسی قائدین میدان میں کود پڑے

تیمر گرہ،25جولائی کے عام انتخابات کیلئے سیاسی قائدین میدان میں کود پڑے

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ) دیرلویر، 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیاسی قایدین میدان میں کود پڑے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق،اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹرزاہد خان اور سابق ڈپٹی سپیکر احمد حسن نے قومی اسمبلی جبکہ سابق صوبائی وزراء مظفر سید ایڈ وکیٹ اورمحمود زیب خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر وادیے تفصیلات کے مطابق ائندہ ماہ جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے ملک بھر کی طرح ضلع دیر پائین میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے کا سلسلہ جاری ہے اور اج(8جون) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اخری تاریخ ہے اس حوالے سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے6دیر ون سے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر زاہد خان اور پی پی پی کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی سپیکر احمد حسن خان اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا ا سداللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 7دیر ٹو سے جماعت اسلامی کے مرکز ی امیر سینیٹر سراج الحق نے پنجہ ازمائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افیسر کے ساتھ جمع کر دئے اسی طرح صوبائی حلقہ پی کے15 سے سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ اور پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان نے کاغذات نامزدگی جمع کر وادیے یوں ضلع لوئیر سے اہم سیاسی رہنماء ایک دوسرے کے مقابلے میں اگئے اور ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کی تو قع ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول