بونیر ،سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

بونیر ،سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ائندہ عام انتحابات میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ریٹرنگ افیسر کے ساتھ کاعذات نامزدگی جمع کرائے ۔جمعرات کے روز عوامی نینشنل پارٹی ۔قومی وطن پارٹی ۔پاکستان پیپلز پارٹی سمیت آزاد امیدواروں نے کا عذات نامزدگی جمع کرائے ۔اس موقع پر کارکنوں نے جلو سوں کی شکل میں اپنے اپنے امیدواروں کو ریٹرنگ اافیسرکے دفاتر تک لے ائے ۔عوامی نیشنل پارٹی حلقہ این اے 9 کے امیدوار حاجی رووف خان ۔حلقہ پی کے 20 کے امیدوار افسر خان اف سلطان وس اور حلقہ پی کے 21 کے امیدوار قیصر ولی خان نے کاعذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے لئے میدان خالی ہے ۔ایم ایم اے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔پاکستان تحریک انصاف گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔اے این پی واحد سیاسی قوت ہے ۔جنہوں نے کئی ماہ پہلے اپنا انتحابی مہم شروع کررکھاہے ۔اس موقع پر انکے ہمراہ اشاعت التو حید وہ السنت کے ضلعی امیر مولانا امیر افضل بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی نینشنل پارٹی کے ساتھ انتحابی اتحاد کیاہواہے ۔رمضان کے بعد ہم پورے بونیر میں ڈور ٹو ڈور مہم اکھٹے شروع کررہے ہیں ۔اے این پی کے امیدواروں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے ۔پانچ سال اقتدار کے مزے لینے والے تبدیلی کے دعویدار حکومت جانے کے بعد اپس میں شدید اختلافات کے شکار ہو چکے ہیں ۔پارٹی کی جانب سے ٹکٹس کے اعلان کے بعد پارٹی میں مزید گروپ سامنے اجائے گے ۔انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں بونیر سمیت پورے خیبر پختون میں اے این پی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ادھر آزاد امیدوار عبداللہ ،قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 20 کے امیدوارطاہر علی خان ۔پاکستان پیپلز پارٹی این اے 9 کے امیدوار جو ہر علی خان ایڈوکیٹ ۔حلقہ پی کے 20 کے امیدوار سیف اللہ خان نے بھی کاعذات نامزدگی جمع کرائے ۔رمضان کے مہینہ کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جوش وہ خروش دیکھنے میں ایا ۔