چوکی برارکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،دوملزمان گرفتار

چوکی برارکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،دوملزمان گرفتار

مظفرآباد(بیورورپورٹ )چوکی پولیس برارکوٹ کے انچارج اے ایس آئی میر مشتاق احمد کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ۔دوران چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کر کے آدھا کلو چرس برآمد کر لی ۔علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل ،ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران چیکنگ شیریار ولد سائیں بھٹی ساکنہ محلہ شاہناڑہ ،مرتضیٰ خورشید ولد چوہدری محمد خورشید ساکنہ محلہ شاہناڑہ کے قبضہ سے آدھ کلو چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔عوامی حلقوں نے چوکی آفیسر میر مشتاق احمد کی کارکردگی کو سراہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...