ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے متعلقہ وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے متعلقہ وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ ) ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے متعلقہ وفد کی ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان سے ملاقات، وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو ٹھوٹھہ آباد کاری میں ناقص حکمت عملی، جعلی الاٹمنٹ چٹوں، گھروں کی غیر منصفانہ، غیر مستحق افراد کو گھروں کی الاٹ منٹ و دیگر مسائل سے آگاہ کیا، وفد میں فوجدار بٹ، گلشاد بٹ، کبیر احمد شیخ، ظاہر بٹ، راجہ ساجد ،تنویر بٹ و دیگر شامل تھے، وفد اگلے چند دنوں میں اداروں کے سربراہ سے ملاقات کرے گا جس کا اہتمام ڈپٹی کمشنر مظفرآباد خود کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ گھروں اور پلاٹ کی الاٹمنٹ منصفانہ اور غیر جانبرانہ ہو گی تمام مستحق اور کامسر کے خاندانوں کو گھر اور پلاٹ فراہم کیے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر نے وفد سے کہا کہ مہاجرین کے دیگر مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ جاری رکھیں، وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ کیمپوں میں خود ساختہ رہنماء بنے ہوئے ہیں جو پہلے عوام کو قبضہ کیلئے بھڑکاتے ہیں اور پھر خود الگ ہوجاتے ہیں ایسے افراد کا مہاجرین سے کوئی تعلق نہیں جو مہاجرین کے خیر خواہ ہیں وہ مہاجرین کے ہر اچھے برے اقدا م میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے مہاجرین ضلعی انتظامیہ سے ہر صورت تعاون جاری رکھیں گے اس پر اتفاق ہو گیا ہے ۔