اے جے کے ٹیلی ویژن سینٹر آزا د کشمیر کے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ، نوٹیفییکشن جاری

اے جے کے ٹیلی ویژن سینٹر آزا د کشمیر کے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ، ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ ) اے جے کے ٹیلی ویژن سینٹر آزا د کشمیر کے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفییکشن بھی جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اے جے کے ٹیلی ویژن ایپلائز ایسویسی ایشن کی شبانہ روز کاوشیں اور جدوجہد رنگ لائی چارماہ کی لگا تا رپر امن احتجاج کے بعد بل آخر مسلم لیگ ن اور پی ٹی وی ایپلائز ایسویسی ایشن کی جاندار کوششوں کے بعد وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جاتے جاتے کشمیریوں پر ایک اور احسان عظیم کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی لاج رکھ لی او راے جے کے ٹیلی ویژن کے ملازمین کو مستقل کر دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر