ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا راولپنڈی کے رمضان بازاروں کادورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا راولپنڈی کے رمضان بازاروں کادورہ

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد نے راولپنڈی کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور برائلر مرغیوں اور انڈوں کی سپلائی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے مطابق ڈاکٹر شاہد سجاد نے برائلر مرغیوں اور انڈوں کے سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی کوالٹی، ریٹ اور تعداد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت تمام رمضان بازاروں میں برائلر مرغیاں اور انڈے رعائتی نرخوں پر فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو ماہ رمضان ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پولٹر ی اور انڈوں کی بہترین کوالٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ اور نائب قاصد برائلر مرغیوں اور انڈوں کی فروخت کیلئے سٹالوں پر تعینات ہیں اور ان کے کام کی نگرانی کیلئے رمضان بازاروں کے دورے کئے جا رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...