مظفرآباد،ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ نے ماہ صیام میں عوام کا پانی بند کردیا

مظفرآباد،ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ نے ماہ صیام میں عوام کا پانی بند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ ) ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ نے ماہ صیام میں بھی پانی کی سپلائی روک کے یذیدیت کی یاد تازہ کردی ،گزشتہ سات روز سے پانی بند عوام علاقہ نے بروز ہفتہ 9جون کو گڑھی دوپٹہ میں احتجاج اور وزیر پبلک ہلیتھ اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ کے پتلے نزر آتش کرنے کا اعلان کر دیا ،سانق ایڈ منسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سید راشد نقوی ،وحید مغل،منیر احمد قریشی،خلیل احمد ترک،محمد وسیم ترک،منیر قریشی،ارشاد قریشی ،محمد اشرف،ترک،راجہ شفیق سمیت دیگر نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے زمہ دران و اہلکاران نے جنرل لائن سے تقریباً دو سو کے قریب غیر قانونی کنکشن دے کر ایک انوکھی مثال قائم کر دی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کے اہلکار خود یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہم اوپر تک آفیسران کو حصہ پنچاتے ہیں غیر قانونی کنکشن ہم نے نہیں آفیسران نے لگوائے ہوئے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والا بھتہ ہم افسران بالا کو پہنچاتے ہیں عوام علاقہ نے محکمہ کی غفلت اور لاپروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہفتے کے روز شاہرائے سرینگر کو چوک بازار گھڑی دوپٹہ سے بند کیا جائے گا جسی زمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی۔

Back to Conversion Tool