بیرسٹر سلطان کی مظفرآبادآمد،اسحاق طاہر بھی دارالحکومت پہنچ گئے

بیرسٹر سلطان کی مظفرآبادآمد،اسحاق طاہر بھی دارالحکومت پہنچ گئے

مظفرآباد(بیورورپورٹ ) بیرسٹر سلطان کی مظفرآباد آمد، اسحاق طاہر لاہور میں کاروباری مصروفیات ترک کرکے دارلحکومت پہنچ گئے، آج ہٹیاں بالا سے کارکنان کے قافلے کے ہمراہ مظفرآباد میں افطار ڈنر میں شرکت کرینگے، انتظامات مکمل، کارکنان پی ٹی آئی ہٹیاں بالا میں جوش وخروش، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سربراہ آج مظفرآباد تشریف لارہے ہیں، بیرسٹر سلطان کا۔مظفرآباد میں شاندار استقبال متوقع ہے، بیرسٹر سلطان محمود کی مظفرآباد آمد اور افطار ڈنر کو مزید کامیاب بنانے کے لیے تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ لاہور میں اپنی اہم نوعیت کی تمام کاروباری مصروفیات ترک کرکے گزشتہ رات کو مظفرآباد پہنچ گئے اور ہٹیاں بالا جاکر آج کے افطارڈنر کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنان کو تیار کیا، آج وزیراعظم آزادکشمیر کے آبائی حلقہ انتخاب سے بڑی تعداد میں لوگوں کی مظفرآباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے افطارڈنر کوکامیاب بنانے کے لیے دارلحکومت پہنچے گی، ہٹیاں بالا کے پی ٹی آئی کارکنان میں اس حوالے سے خوب جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر