یوم شہادت علی اسلامی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے،فضل الرسول
مظفرآباد(بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین علماومشائخ ونگ صاحبزادہ فضل الرسول طاہر نے کہا ہے کہ یوم شہادت علی اسلامی تاریخ کاایک ناقابل فراموش واقعہ ہے، امیرالمومنین حضرت علی نے اسلام کی سربلندی کے لیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے وہ اسلامی تاریخ میں ہمارے لیے سبق آموز ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت علی کے حوالہ سے جامع مسجد حنفیہ، غوثیہ کنور شریف میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نیکہاکہ حضرت علی نے دنیا میں انسانیت کا درس دیا، ایکدوسرے سے مسلمانوں اچھے تعلقات کے قیام پر زور دیا، نبی اکرم صلی الل? علي? والہ وسلم کے دین کی۔حفاظت اور ترویج کی خاطر اپنی جان کی قربانی دیدی، اپنے بچوں کو اسلام کے نام پر قربان کرکے ہمیشہ کے لیے امر کردیا، اسلام کیخلاف سازشیں کرنیوالے، حضرت علی اور ان کے اہل وعیال کو تنگ کرنیوالوں کا آج دنیا میں لوگ نام لینا پسند نہیں کرتے جبکہ حضرت علی اور ان کے اہل وعیال اسلام سے دیرینہ محبت، وابستگی کی وجہ سے آج بھی زندہ ہیں اور مسلمانوں کے دلوں میں اسی طرح ان کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا، انہوں نے کہا کہ یوم شہادت علی آج جس طرح دنیا بھرمیں مسلمانوں نے انتہائی عقیدت واحترام سے منایا اسی جذبے کے ساتھ ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ ہردور کے یزید کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمان کسی قربانی سیدریغ نہیں کرینگے۔