ملک تنویر اسلم سیتھی نے پی پی22سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے جمعرات کے روز حلقہ پی پی22سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیے۔ یہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر چوآسیدنشاہ کی عدالت میں جمع کرائے گئے۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال، ممتاز ٹرانسپورٹر صوفی مشتاق بھٹی کے علاوہ عمائدین علاقہ اور متعدد یونین کونسلز کے چیئرمین ان کے ہمراہ تھے۔ تنویر اسلم سیتھی ایک بڑا جلوس لیکر سیتھی ہاؤس سے چوآسیدنشاہ کیلئے روانہ ہوئے تو اس سے پہلے تنویر اسلم سیتھی کی کامیابی کی خصوصی دعا کروائی گئی۔ اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت حاجی ظفر اعوان وعولہ بھی موجود تھے۔ملک تنویر اسلم سیتھی اس حلقے سے گزشتہ تین انتخابات میں مسلسل کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ حاجی ظفرا عوان وعولہ نے بتایا کہ تنویر اسلم سیتھی نے گزشتہ پانچ سالو ں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں اور ان کے حلقے کے عوام ان کو پیار سے شہنشائے تعمیرات کہتے ہیں۔