کلرسیداں،18سالہ طالب علم برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

کلرسیداں،18سالہ طالب علم برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کے نواحی علاقہ 18 سالہ طالب علم برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔پنڈورہ ہر دو میں واقع ایک دینی مدرسے کا محمد نعیم نامی طالب علم کلاس سے فارغ ہونے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قریب ہی واقع برساتی نالے بھروٹہ کس میں نہانے کیلئے گیا اور اس دوران گہر ے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سابق نائب ناظم چوہدری بابر ضمیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کیلئے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔متوفی آٹھ مقام کا رہائشی تھا اور گزشتہ چار برسوں سے یہاں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...