وزیر اعظم ناصر الملک ،وزیر داکلہ خان دیگرو زراء اور نگران وزیر اعلیٰ دوست محمد خان کو مبارکباد

وزیر اعظم ناصر الملک ،وزیر داکلہ خان دیگرو زراء اور نگران وزیر اعلیٰ دوست ...

پشاور ( پ ر) ڈاکٹر محبوب الرحمان چیئرمین محبوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور حبیب فزیو تھراپی کمپلیکس پشاور نے وفاقی کابینہ وزیر اعظم ناصر الملک ،وزیر داخلہ اعظم خان کو عبوری حکومت میں شامل ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ یہ ٹیم جس نے ماضی میں عوام کیلئے بے لوث خدمت کی ہے امید ہے کہ آئندہ بھی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کو بھی مبارکباد دی انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات ،درمیانی طبقہ اور غریب عوام کیلئے انصاف اور معاشی بحالی کیلئے راہ تعین کرسکیں گے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو آئندہ بھی ایسے بے لوث خدمت کرنے والے اور بے داغ قیادت سے نوازے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر