خلا ء کاسینہ چیر کر چاندتک پہنچنے کا نقشہ قرآن میں موجود ہے،اظہاربخاری
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ختم قرآن و فضائل لیلۃ القدر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ قرآن پاک امن بُک ، جو دنیا و جہنم کی آگ بجھا نے کی صلاحیت سکتی ہے ۔دنیا جتنی بھی جدید ہو جائے ، قرآن پاک کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتی ۔دنیا کی بڑی سے بڑی جدید ٹیکنالوجی ،قرآنی علوم کے سامنے بے بس ہے ۔ قرآن میں لکھا ہے ، کہ انسان چاند میں پہنچے گا ، اسے وہاں پانی بھی ملے گا ۔ جدید ٹیکنالوجی پر تکبر کرنے والے سورت رحمان کا مطالعہ کریں ۔خلا ء کاسینہ چیر کر چاندتک پہنچنے کا نقشہ قرآن پاک میں موجود ہے۔ دنیا کفرعظمت قرآن جانتی ہے ،مانتی نہیں ۔المیہ یہ ہے ، قرآن نہ ماننے والے،چاند پر پہنچ گئے۔ اور ماننے والے اختلافات کے بھنور میں پھنس گئے۔ پاکستان کی تاریخ پیدائش نزول قرآن سے جوڑ کر خدا تعالی نے دنیا کفر کو باور کرا دیا ،کہ میں قرآنی آیات ، پاکستانی قرارداد کا خود محافظ ہوں ۔اس لیے قرآن اور پاکستان لازم اور ملزوم ہیں ۔ ان دونوں کی سا لمیت کو قیامت تک کوئی خطرہ نہیں ۔ متحد قوم ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ۔اور یہ حقیقت ہے ، منتشر قومیں آزادی کی نعمت سے محروم ہو جایا کرتی ہیں ۔ اظہار بخاری نے کہا امریکا دنیا میں دھشتگردی پھیلا رہا ہے، مسلمان قرآن پھیلانا شروع کریں ، دھشتگردی کی آگ بجھ جائے گی ۔ دھشتگرد نبی پاک ؐ کی شریعت کا مذاق اُڑاتے ہیں ۔دھشتگردوں پر خدا نے جنت کی خوشبو بھی حرام کر رکھی ہے ۔جنت میں آگ نہیں ، پھر آگ لگانے والا جنت میں کیسے جا سکتا ہے ۔ قوم زندہ ہو ، تو پاکستان پائندہ رہیگا۔لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے ، کہ حکمران اپنے فرائض اور دفاع سے غافل نہ ہو جائیں ۔ بلکہ دشمنوں کو یہ پیغام دیں ، کہ ہماری آزادی کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرنا ، ہمارے پاس وہ مائیں آج بھی موجود ہیں ۔جو اپنے بچوں کو شہادت کی دعا دیتی ہیں ۔ رمضان کی خوشی میں پوری قوم اتحاد و اتفاق کا چھکا لگا کر فرقہ پرستی،دھشتگردی اوربے حیائی کی غلاظت کو پاکستان کی سرحد سے باہر پھینک دیں ۔کتنے افسوس کی بات ہے ،پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے، لیکن دھشتگردی کی آگ لگی ہوئی ہے۔ جمہوریت کی روشنی بھی لوڈ شیڈنگ کا اندھیرا ختم نہ کر سکی ۔