الیکشن کمیشن نے تحریک دفاع پاکستان کو انتخابی نشان کمان الاٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک دفاع پاکستان کو انتخابی نشان کمان الاٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک دفاع پاکستان کو ‘‘کمان’’ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے سیاسی جماعت کے چئیرمین زاہد بختاوری نے ملک بھرسے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت’’ریاست بچاؤ’’ یعنی ‘‘پاکستان کا تحفظ اولین ترجیح’’ کے منشور کے تحت 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ دوہزاربارہ میں سیاسی جماعت کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے بعد جماعت کا یہ پہلا باضابطہ الیکشن ہے جس میں ملک کے تمام طبقات کو ذاتیات کے بجائے ملکی تعمیرو ترقی اور استحکام کیلئے سیاست کی خاطر اس پلیٹ فارم سے عوامی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ زاہد بختاوری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایسی باشعور قیادت کی ضرورت ہے جو وطن عزیز کے مفاد کو ہرچیز پر مقدم رکھے اس منشور کو ماننے والے پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواستیں جمع کرائیں یہ درخواستیں 15 جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ تحریک دفاع پاکستان کے چئیرمین زاہد بختاوری نے کہا کہ تحریک دفاع پاکستان دراصل دفاع پاکستان کیلئے تنی ہوئی اک کمان ہے اس لئے ہم نے اسی کو انتخابی نشان بنانے کی استدعا کی تھی جو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے انتخابی نشان الاٹ کردیا۔