پی ٹی آئی کی مقبولیت کاگراف عروج پر پہنچ گیا ہے،قاسم شہزاد

پی ٹی آئی کی مقبولیت کاگراف عروج پر پہنچ گیا ہے،قاسم شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی14صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سنیئر نائب صدر ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف اپنے انتہائی عروج پر ہے تحریک انصاف کی پالیسوں اور جامعہ منصوبہ بندی کے باعث لو گ پاکستا ن تحریک انصاف میں جوگ در جوگ داخل ہورہے ہیں سستی شہرت کیلئے منفی ہتکنڈے اور کیچڑاچھالنے والوں کو مایوسی ہوگی پا کستان تحریک انصاف کے کارکنان کو پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اپنے بیان میں ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ٹائیگرز قائدتحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی ۔