متحدہ میں ٹکٹ کا اختیار خالد مقبول کے پاس ہے ،محفوظ یار خان

متحدہ میں ٹکٹ کا اختیار خالد مقبول کے پاس ہے ،محفوظ یار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے رہنما محفوظ یارخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے، فاروق ستار الیکشن لڑنا چاہیں تو خالد مقبول صدیقی انہیں بھی ٹکٹ دینے کوتیارہیں ۔ جمعرات کوکاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محفوظ یار خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نااہلی کا مظاہرہ کررہا ہے،انتخابات طے شدہ وقت پر ہی ہونے چاہیئیں ایم کیو ایم میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیارصرف خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے۔