مفت تعلیم کی جدید یونیورسٹی قائم کریں گے، ڈاکٹر امجد ثاقب

مفت تعلیم کی جدید یونیورسٹی قائم کریں گے، ڈاکٹر امجد ثاقب

کراچی (پ ر) اخوت فاؤنڈیشن ملک بھر میں 28لاکھ سے زائد افراد کو بغیر چھوٹے کاروبار کیلئے قرضے فراہم کر چکی ہے اور مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد ان قرضوں سے مستفید ہوتے ہیں اور 300سے زائد سرکاری اسکولوں کو مفت اور بہتر تعلیم کیلئے گود دے چکی ہے اور حال ہی میں کراچی کے تاریخی اسکول این جے وی اسکول کا ابھی انتظام سنبھال کر اسے ایک بہتر اور جدید اسکول بنادیا ہے۔ یہ بات اخوت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے گزشتہ روز ایک فنڈ ریزنگ افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست محمد بشیر فاروقی، انڈس ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر باری خان، اس فاؤنڈیشن کے سربراہ ملک احمد جلال، برنس سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ فیروز، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی ، نذیر تنویر اور دیگر سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے بتایا کہ اخوت فاؤنڈیشن لاہور میں ایک جدید یونیورسٹی بنا رہی ہے جس میں صوبے سے عالب علموں کو صلاحیت کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا اور یہاں جدید تعلیم مفت ہوگی اور اس پر 50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے 160سال پرانے این جے وی اسکول کو اخوت نے جدید ترین اسکول بنا دیا ہے تاکہ غریب بچے بھی معیاری اور بہتر تعلیم حاصل کر سکیں ۔ اس موقع پر اخوت کے رضاکاروں نے بھی اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر