رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گورنرسندھکا اظہار افسوس

رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گورنرسندھکا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر نے سینئر سیاستدان اور دانشور رسول بخش پلیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو بحالی جمہوریت تحریک کے سرگرم کارکن رہے اور جمہوری عمل میں خواتین کی بھرپور شمولیت کے لئے کوشاں رہے، تاریخ پر ان کی گرفت خاصی مضبوط تھی اور انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ،ملک میں جمہوریت کے قیام ، استحکام اور تسلسل کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔