قتل کے مجرم 76 سالہ وحید کی سزا کے خلاف اپیل منظور

قتل کے مجرم 76 سالہ وحید کی سزا کے خلاف اپیل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم 76 سالہ وحید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے ۔جمعرات کو عدالت نے عمررسیدہ مجرم وحید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ پراسیکیوشن مجرم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی جس کے باعث عدالت نے وحید کی سزا کو کالعدم قرار دیا۔ اپیل پر فیصلہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے سنایا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2016 میں وحید کو قتل کے جرم 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی،وحید پر تھانہ بریگیڈ کی حدود میں شہری نواب ظہیر کو قتل کرنے کا الزام تھا