چارسدہ ،مختلف وارداتوں میں 2 افراد جاں بحق

چارسدہ ،مختلف وارداتوں میں 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ کے مختلف علاقوں میں قتل کی دو وارداتیں ۔مندنی میں چچا نے اپنے نوجوان یونیورسٹی کے طالبعلم بھتیجے کو قتل کر دیا جبکہ نستہ شیخ آباد میں سگے بھائی کے ہاتھوں اپنے بھائی کا قتل ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود ملیانوں کلے میں چچا خان بادشاہ نے زمین کے تنازعہ پر اپنے بھتیجے فیصل پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔مقتول فیصل پشاور یونیورسٹی کا طالبعلم تھا دوسرے واقعہ میں تھانہ نستہ کے حدود شیخ آباد میں زبانی تکرار پر ملزم شاہنواز نے اپنے سگے بھائی ربنواز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔