مالاکنڈکے واحد حلقہ این اے 8صوبہ بھرکے تمام حلقوں میں توجہ کامرکزبن گیا

مالاکنڈکے واحد حلقہ این اے 8صوبہ بھرکے تمام حلقوں میں توجہ کامرکزبن گیا

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مالاکنڈکے واحد حلقہ این اے 8صوبہ بھرکے تمام حلقوں میں توجہ کامرکزبن گیا کیونکہ حلقہ این اے 8سے قومی اسمبلی کے اب تک 41امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کی گئی ہیں جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنمابلاول بھٹوزرداری مسلم لیگ کے صوبائی صدرامیرمقام خان اورمتحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان شامل ہیں سات جون کومتحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادی جبکہ بلاول بھٹوزرداری اورامیرمقام خان کی اج کاغذات نامزدگی جمع کرنامتوقع ہیں مذکورہ حلقے سے دیگرسیاسی پارٹیوں میں پی ٹی آئی کے جنیداکبرخان ،محمدرازق جان ایڈوکیٹ ،حاجی نیک محمد،ڈاکٹرفضل محمد قومی وطن پارٹی کے ظفریاب خان عوامی نیشنل پارٹی انعام اللہ خان ،ازادامیدواروں میں مالاکنڈکے سابقہ ضلع ناظم غفران احدایڈوکیٹ اچارپارٹی کے شہزادہ عالمگیر خان وغیرہ شامل ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...